نظام پیٹ میں حیڈرا کی بڑی کارروائی، سرکاری زمین سے غیر مجاز قبضوں کاخاتمہ
حیدرآباد، 11 دسمبر (ہ س)۔قطب اللہ پور اسمبلی حلقے کے نظام پیٹ میونسپل حدود میں واقع سروے نمبر 191 میں حیڈرا حکام اور عملے نے آج بڑے پیمانے پر انہدامی کارروائی انجام دی۔ سرکاری اراضی پر قائم ناجائز قبضوں کو ہٹاتے ہوئے زمین کو دوبارہ سرکاری تحویل میں
نظام پیٹ میں حیڈرا کی بڑی کارروائی، سرکاری زمین سے غیر مجاز قبضوں کاخاتمہ


حیدرآباد، 11 دسمبر (ہ س)۔قطب اللہ پور اسمبلی حلقے کے نظام پیٹ میونسپل حدود میں واقع سروے نمبر 191 میں حیڈرا حکام اور عملے نے آج بڑے پیمانے پر انہدامی کارروائی انجام دی۔ سرکاری اراضی پر قائم ناجائز قبضوں کو ہٹاتے ہوئے زمین کو دوبارہ سرکاری تحویل میں لیاگیا۔ یہ کارروائی شہر میں سرکاری زمینوں کوتجاوزات سے پاک کرنے کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے۔کارروائی کے دوران حیڈرا ٹیموں نے غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کیا، عارضی شیڈز کو ہٹایا اور سرکاری اراضی کی اصل حد بندی کو واضح کرنے کے لیے نشان دہی کی۔ حکام نے بتایاکہ یہ علاقہ طویل عرصے سے بار بار قبضہ جات کاشکار رہا ہے، جس کے بعدخصوصی نگرانی کے تحت کارروائی کو تیز کیا گیا۔سروے نمبر 191 میں سرکاری زمین کی صفائی کو شہری ترقی کے لیے اہم قدم قرار دیا جارہا ہے۔ حیڈرا عملے نے مشینری کی مدد سے مکمل صفائی انجام دی اور واضح کیاکہ آئندہ کسی بھی نئی تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔علاقے کے مکینوں نے بھی اس کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری زمینوں کی حفاظت نظام پیٹ جیسے ترقی پذیر علاقوں کے لیے انتہائی ضروری ہے۔حکام کے مطابق آئندہ بھی ایسے علاقوں پر خصوصی نظر رکھی جائے گی جہاں سرکاری زمین پر غیر قانونی تعمیرات یا قبضوں کے امکانات ہوں۔ نظام پیٹ سروے نمبر 191 میں حیڈراکی کارروائی سرکاری زمین کی حفاظت کے سلسلے میں حکومت کی سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہے

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande