مسلسل اور پائیدار ترقی کے لیے ای-موبلیٹی اہم: نائب وزیر اعلیٰ شکلا
مسلسل اور پائیدار ترقی کے لیے ای-موبلیٹی اہم: نائب وزیر اعلیٰ شکلا گرین لاجسٹک کانکلیو-2025 کا آغاز، نائب وزیر اعلیٰ شکلا نے ای-کمرشل وہیکلس کو ہری جھنڈی دکھا کر اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کی بھوپال، 11 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے نائب وزیر
گرین لاجسٹک کانکلیو 2025 کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ راجیندر شکلا


مسلسل اور پائیدار ترقی کے لیے ای-موبلیٹی اہم: نائب وزیر اعلیٰ شکلا

گرین لاجسٹک کانکلیو-2025 کا آغاز، نائب وزیر اعلیٰ شکلا نے ای-کمرشل وہیکلس کو ہری جھنڈی دکھا کر اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کی

بھوپال، 11 دسمبر (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ راجیندر شکلا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک تیز رفتار سے ترقی کر رہا ہے۔ سال 2047 تک دنیا کی قیادت کرنے کے لیے ترقی کے سبھی پہلووں پر کام کیا جا رہا ہے۔ مینوفیکچرنگ، سروسز اور زراعت سبھی شعبوں میں حکومت مستقبل پر مبنی منصوبے لا رہی ہے۔ دنیا کی قیادت کے لیے ترقی یافتہ ہندوستان کے ساتھ صحت مند ہندوستان اہم ہے۔ وزیر اعظم مودی کی ترجیح ہے کہ ترقی مسلسل اور پائیدار ہو۔ ای-موبلیٹی اس کا اہم حصہ ہے۔ مرکزی حکومت کی منشا کے مطابق ریاستی حکومت ای-لاجسٹکس کو ترغیب دے رہی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ شکلا جمعرات کو راجدھانی بھوپال کے کشابھاو ٹھاکرے انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ایم پی آئی ڈی سی اور سی آئی آئی کے مشترکہ زیر اہتمام منعقد گرین لاجسٹک کانکلیو-2025 کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ اس سیشن میں ایم پی آئی ڈی سی کے ایم ڈی چندرمولی شکلا، سی آئی آئی کے وائس پریسیڈنٹ مہیش پنجوانی، این ایچ ای وی کے نمائندے سمیت الیکٹرک وہیکل اور لاجسٹک شعبے میں کام کرنے والے صنعتی اداروں کے نمائندے موجود تھے۔

نائب وزیر اعلیٰ شکلا نے کہا کہ ریاست گیر نروگی کایا مہم میں کروڑوں شہریوں کی مفت صحت جانچ کی گئی۔ جانچ میں 30 فیصد شہریوں میں بلڈ پریشر، شوگر، ذیابیطس جیسی بیماریوں کی نشاندہی یہ واضح کرتی ہے کہ ماحولیات دوست ترقی ہی آگے کی راہ کا رہنما بن سکتی ہے۔ آج ای-وہیکل مہنگے لگتے ہیں، ان کی آپریٹنگ کاسٹ روایتی گاڑیوں سے 70 گنا سے بھی کم ہے۔ ساتھ ہی ای-گاڑیوں کی لائف روایتی گاڑیوں سے دوگنی ہوتی ہے۔ مستقبل میں مانگ بڑھنے پر ان کی ابتدائی لاگت بھی کم ہوگی۔ شکلا نے ای-وہیکل ترغیب کے لیے مسلسل بیداری کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ای-موبلیٹی کی ترغیب کے لیے ای-ہائی وے اور ای-انفراسٹرکچر سہولیات کی ترقی ای-موبلیٹی کو رفتار فراہم کرے گی۔ ریاستی حکومت اس شعبے کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ شکلا نے مختلف مینوفیکچررز کے ای-کمرشل وہیکلس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

ایم پی آئی ڈی سی کے ایم ڈی چندرمولی شکلا نے کہا کہ اسٹیٹ لاجسٹک ایکشن پلان میں ای-لاجسٹکس کو ترجیح دی گئی ہے۔ اس کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے سبھی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ غور و خوض کیا جا رہا ہے۔ سٹی ایکشن پلان بھی بنایا جائے گا۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز بھیجنے کی درخواست کی، تاکہ اسٹیٹ ایکشن پلان میں انہیں شامل کر کے مضبوط ای-موبلیٹی حکمت عملی بنائی جائے۔ صنعتی اداروں کے نمائندوں نے ملک، بیرون ملک اور ریاست میں لاجسٹک شعبے میں ای-موبلیٹی کے امکانات، مواقع، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ماحولیات دوست ترقی کے مختلف موضوعات پر خیالات کا اظہار کیا اور اپنی توقعات ظاہر کیں۔ مرکزی حکومت کا نیشنل ہائی وے فار الیکٹرک وہیکل کے مختلف ضابطوں کا ذکر کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر مسلسل پائیدار ترقی میں تعاون کی بات کہی۔ انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومت کی مثبت اسکیموں کے لیے اظہار تشکر کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande