اٹل جی زبان، تقریر اور شخصیت سے گنگا جمنا کی طرح پاک تھے: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے آندھرا پردیش کے دھرماورم میں سابق وزیر اعظم آنجہانی واجپئی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کئے وزیر اعلیٰ اٹل جیوتی سندیش یاترا میں شامل ہوئے بھوپال، 11 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے آندھرا پردیش کے دھرماورم میں اٹل جیوتی سندیش یاترا کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کیا -


وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے آندھرا پردیش کے دھرماورم میں سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل جی کی تصویر پر خراج عقیدت پیش کیا


وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے آندھرا پردیش کے دھرماورم میں سابق وزیر اعظم آنجہانی واجپئی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کئے

وزیر اعلیٰ اٹل جیوتی سندیش یاترا میں شامل ہوئے

بھوپال، 11 دسمبر (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ بھارت رتن اعزاز سے سرفراز سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی نے قوم کی خدمت کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر دی۔ وہ ہمالیہ کی طرح عظیم شخصیت کے مالک تھے۔ پوری دنیا میں ان کا ایک الگ ہی احترام ہے۔ وہ زبان سے، تقریر سے اور شخصیت سے گنگا جمنا کی طرح پاک تھے۔ آج آندھرا پردیش میں ان کے صد سالہ یوم پیدائش سال میں 15 روزہ اٹل جیوتی سندیش یاترا کی شروعات ہوئی ہے۔ یہ یاترا آندھرا پردیش کے 20 اضلاع تک پہنچے گی اور 25 دسمبر کو آنجہانی واجپئی کے یوم پیدائش کے موقع پر یاترا کا اختتام ہوگا۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے جمعرات کو آندھرا پردیش کے دھرماورم میں اٹل جیوتی سندیش یاترا میں شرکت کی اور آنجہانی واجپئی کے دیوہیکل مجسمے پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ آندھرا پردیش کے ستیہ سائیں ضلع کے دھرماورم میں آنجہانی واجپئی کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی ہوئی ہے۔ آنجہانی واجپئی کی پیدائش 25 دسمبر 1923 کو گوالیار کے ایک متوسط طبقے کے خاندان میں ہوئی۔ انہوں نے ملک و دنیا میں اپنی صلاحیت کے دم پر نام کمایا۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندر بابو نائیڈو کے ساتھ واجپئی کے گہرے تعلقات تھے۔ ان کے دور اقتدار میں ہی نائیڈو این ڈی اے کے پریسیڈنٹ بنے تھے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ اٹل جی نے مسلسل تین مرتبہ وزیر اعظم بن کر ملک کے عوام کی خدمت کی۔ پوکھرن میں ایٹمی تجربہ کیا۔ کارگل میں پاکستان کو سبق سکھایا۔ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کی سوغات دی۔ آج وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سابق وزیر اعظم آنجہانی واجپئی کے بتائے راستے پر ملک کی حکومت چل رہی ہے۔ وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ نائیڈو کی دوستی پکی ہے۔ چندر بابو نائیڈو آندھرا پردیش میں این ڈی اے حکومت میں وزیر اعلیٰ ہیں۔ وہ آندھرا پردیش کو ہر شعبے میں آگے بڑھا رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کی رہنمائی میں مدھیہ پردیش بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ این ڈی اے نے بھگوان شری کرشن کی نسل کو مدھیہ پردیش کی کمان سونپی ہے۔ آندھرا پردیش میں نائیڈو نے ستیہ جی کو آگے بڑھایا ہے۔ یہی سب کا ساتھ سب کا وکاس کا عزم ہے۔ عوام کے چہرے کے تاثرات دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ آندھرا پردیش اور مدھیہ پردیش 2 بچھڑے بھائیوں کے مانند ہیں۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ہم وطنوں کو آیوشمان یوجنا سے مفت علاج، ساگر مالا، بھارت مالا، اسٹینڈ اپ انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا جیسی اسکیمیں دی ہیں۔ آج ہم وزیر اعظم مودی اور نائیڈو کی قیادت میں آندھرا پردیش اور ملک کو آگے بڑھتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے آندھرا پردیش کے پارٹی صدر ٹی وی این مادھو کو اٹل جیوتی سندیش یاترا کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اٹل جیوتی سندیش یاترا سے آندھرا پردیش کے عوام کو آنجہانی واجپئی کی زندگی کے مختلف پہلووں سے متعارف ہونے کا موقع ملے گا۔ سابق وزیر اعظم آنجہانی واجپئی کہتے تھے کہ اپنا دل بڑا بناو۔ سب کے ساتھ، سب کے لیے کام اور ترقی کرو۔ آنجہانی واجپئی کی لائنیں یاد آتی ہیں - چھوٹے من سے کوئی بڑا نہیں ہوتا اور ٹوٹے من سے کوئی کھڑا نہیں ہوتا۔ پروگرام میں ایم ایل اے مدھو سودن ریڈی، مقامی عوامی نمائندے اور بڑی تعداد میں مقامی لوگ موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande