پروفیسر ایچ ایس اے یحییٰ کی خودنوشت کا اجراء
پروفیسر ایچ ایس اے یحییٰ کی خودنوشت کا اجراء علی گرھ، 11 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لائف سائنسز کے سابق ڈین پروفیسر ایچ ایس اے یحییٰ کی خودنوشت ”نظرہ ٹو نیوجرسی“ کا اجراء ابن سینا اکیڈمی، دود ھ پور، علی گڑھ میں عمل میں آیا۔ ا
اجرا کتاب کا


پروفیسر ایچ ایس اے یحییٰ کی خودنوشت کا اجراء

علی گرھ، 11 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لائف سائنسز کے سابق ڈین پروفیسر ایچ ایس اے یحییٰ کی خودنوشت ”نظرہ ٹو نیوجرسی“ کا اجراء ابن سینا اکیڈمی، دود ھ پور، علی گڑھ میں عمل میں آیا۔ اس سے قبل پروفیسر یحییٰ نے کتاب کی دستخط شدہ کاپی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کو وائس چانسلر لاج میں پیش کی۔ اس دوران پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان اور رجسٹرار پروفیسر عاصم ظفر بھی موجود تھے۔

وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے کہا کہ یہ خودنوشت محض ذاتی داستان نہیں بلکہ یہ ایک متاثر کن علمی وراثت کا حصہ ہے، جو مستقبل کے اسکالرز کو یاد دلائے گی کہ ثابت قدمی، اقدار اور وژن ہی غیر معمولی سفر کی راہ ہموار کرتے ہیں۔

رسم اجرا کے دوران کے اے نظامی مرکز برائے قرآنی علوم کے ڈائریکٹر پروفیسر اے آر قدوائی نے کتاب کا جائزہ پیش کیا، جس میں پروفیسر یحییٰ کی علمی و تدریسی خدمات، قائدانہ کردار اور قابل قدر علمی کارناموں کو اجاگر کیا گیا۔ اپنے خطاب میں شعبہ وائلڈ لائف سائنسز کے چیئرمین پروفیسر ستیش کمار نے بطور چیئرمین شعبے کو مستحکم کرنے میں پروفیسر یحییٰ کی اہم خدمات کا ذکر کیا۔

صدرِ جلسہ پدم شری پروفیسر حکیم سید ظل الرحمٰں نے پروفیسر یحییٰ کی لگن کی تعریف کی اور نوجوان اسکالرز کو مشورہ دیا کہ وہ ممتاز علمی شخصیات کے عملی تجربات سے تحریک حاصل کریں۔

تقریب میں مختلف شعبوں کے اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت پروفیسر عبدالرّحیم کے (چیئرمین، شعبہ میوزیولوجی) نے کی۔ اس دوران شرکاء میں کتاب کی کاپیاں تقسیم کی گئیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande