
پٹنہ، 11 دسمبر (ہ س)۔ ریاستی ٹیچر اہلیت ٹیسٹ (ایس ٹی ای ٹی) کے امیدواروں نے جمعرات کےروز پٹنہ میں بہار بورڈ دفتر کے باہر زبردست احتجاج کیا۔ امیدواروں کی بڑی تعداد نے بورڈ دفتر کے گیٹ کا گھیراؤ کیا، نظرثانی شدہ انسر کی جاری کرنے اور زیر التوا نوٹیفکیشن کا فوری اعلان کرنے کا مطالبہ کیا۔امیدواروں نے الزام لگایا کہ بورڈ امتحان اپ ڈیٹس کے حوالے سے واضح معلومات فراہم نہیں کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بارہا کہہ چکے ہیں کہ دو دن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا، لیکن کئی دنوں سے کوئی باضابطہ اطلاع جاری نہیں کی گئی۔ امیدواروں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سوالنامہ میں 21 سوالات نصاب سے باہر کےتھے اورانہیں گریس مارکس دئے جانے چاہئے تھے۔ کئی امیدواروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے بھی انشر کی میں گڑ بڑی کو لیکر اعتراضات درج کرائے تھے لیکن نہ تو نظر ثانی شدہ انشرجاری کی گئی اور نہ ہی ان کی شکایات پر کوئی ٹھوس کارروائی کی گئی۔ غلط انشر ہزاروں امیدواروں کے اسکور کو متاثر کر رہی ہے جس سے بھرتی کا عمل بھی تعطل کا شکار ہے۔امیدواروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے 27، 28 اور 29 نومبر کو بورڈ دفتر کا گھیراؤ بھی کیا تھا لیکن کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی۔ جس سے احتجاج میں شدت آگئی ہے۔ احتجاج کرنے والے امیدواروں کا کہنا تھا کہ یہ مظاہرہ پہلے سے بڑا ہوگا۔ مختلف اضلاع سے امیدوار پٹنہ پہنچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک نظر ثانی شدہ انشر کی جاری نہیں کی جاتی اور نوٹیفکیشن کے لیے واضح ٹائم لائن فراہم نہیں کی جاتی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan