سڑک حادثے میں والی بال کھلاڑی سمیت تین افراد کی موت
ہریدوار، 11 دسمبر (ہ س) ۔ہریدوار-دہلی قومی شاہراہ پر کل دیر رات ایک سڑک حادثہ میں والی بال کھلاڑی سمیت تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ حادثہ پریم نگر آشرم کے سامنے فلائی اوور پر پیش آیا جہاں مرمت کا کام جاری تھا۔ اطلاعات کے مطابق، پتھری تھانہ ابراہیم پو
Accident_Volleyball_UK


ہریدوار، 11 دسمبر (ہ س) ۔ہریدوار-دہلی قومی شاہراہ پر کل دیر رات ایک سڑک حادثہ میں والی بال کھلاڑی سمیت تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ حادثہ پریم نگر آشرم کے سامنے فلائی اوور پر پیش آیا جہاں مرمت کا کام جاری تھا۔

اطلاعات کے مطابق، پتھری تھانہ ابراہیم پور کے رہنے والے والی بال کھلا ڑی اروند سینی، علی پور بہادرآباد کے رہنے والے اپنے دوست رحمان کے ساتھ بدھ کی دیر رات دہرادون سے واپس آرہے تھے۔ پریم نگر آشرم کے سامنے فلائی اوور پر جہاں ہائی وے کی مرمت کا کام چل رہا تھا، ارپت سینی کی کار بے قابو ہو کر ہائی وے پر کھڑی مشین سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

حادثے میں ارپت سینی اور بنگال کے رہنے والے ایک مزدور راجو رائے کی جائے وقوعہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ شدید زخمی مزدور آنند سنگھ علاج کے دوران فوت ہو گیا۔ کار میں سوار رحمان نامی ایک مسافر شدید زخمی ہو گیا اور اسے جولی گرانٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande