
شعبہ قانون کے طالب علم محمد صہیب نے قومی سطح کے مضمون نویسی مقابلہ میں دوم انعام جیتا
علی گرھ، 11 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے طالب علم محمد صہیب نے قومی سطح کے آئی آئی ایف او ایم اے ایس مضمون نویسی مقابلہ 2025 کے سویلیئن زمرہ میں دوم انعام حاصل کیا۔ انہیں یہ ایوارڈ دہلی کے مانک شا سینٹر میں منعقدہ انڈیا انٹرنیشنل فورم آن مائن ایکشن اینڈ سیفٹی (آئی آئی ایف او ایم اے ایس) کے دوسرے سالانہ سمپوزیم میں پیش کیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل دُشینت سنگھ (ریٹائرڈ)، ڈائریکٹر جنرل، سینٹر فار لینڈ وارفیئر اسٹڈیز نے مسٹر محمد صہیب کو ایوارڈ پیش کیا۔ اس مقابلے کا انعقاد سبکدوش فوجی افسران کی سربراہی والے ایک دفاعی تھنک ٹینک نے کیا تھا۔ تقریب میں مسلح افواج، سی اے پی ایف، سفارتی حلقوں، اکیڈمیا اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا۔
مسٹر محمد صہیب کو سات ہزار کا نقد انعام دیا گیا۔ ن کے مضمون کا عنوان تھا: دی امپیریٹیو آف سِنرجی: گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی اِنوولمنٹ اِن ایکسپلوژیو آرڈیننس رِسک مٹیگیشن۔ اس مضمون میں انہوں نے بارودی سرنگوں سے متعلق خطرات میں کمی کے لیے حکومت اور مقامی لوگوں کی شرکت پر مبنی حکمت عملی کی ضرورت کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔ جائزہ کمیٹی نے صہیب کے مضمون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت مرکوز روایتی نقطہ نظر سے آگے بڑھ کر کمیونٹی پر مبنی جامع فریم ورک کو سامنے لاتا ہے۔ شعبہ قانون کے اساتذہ نے محمد صہیب کو ان کی اس نمایاں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ