سابق فیکلٹی ممبر پروفیسر سید خالد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
علی گڑھ, 11 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ سول انجینئرنگ کے اساتذہ اور عملہ کے اراکین نے شعبہ کے سابق استاد پروفیسر سید خالد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پروفیسر خالد 1998 میں شعبے سے سبکدوش ہوئے تھے۔ گزشتہ 8 دس
سابق فیکلٹی ممبر پروفیسر سید خالد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا


علی گڑھ, 11 دسمبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ سول انجینئرنگ کے اساتذہ اور عملہ کے اراکین نے شعبہ کے سابق استاد پروفیسر سید خالد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پروفیسر خالد 1998 میں شعبے سے سبکدوش ہوئے تھے۔ گزشتہ 8 دسمبر کی صبح ان کا انتقال ہوا۔ پروفیسر خالد کو ان کی لگن، خلوص اور محنت کے باعث نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھاجاتا تھا۔ ان کی گرانقدر تحقیقی خدمات اور علم کے فروغ میں ان کی کوششیں آج بھی اساتذہ اور طلبہ کے لئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے شعبہ میں ہائیڈرولکس انجینئرنگ لیبارٹری کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، جس سے شعبے کی تحقیق اور تدریس کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری آئی۔

اساتذہ اور سابق طلبہ انہیں ان کی اصول پسندی، محنت اور یونیورسٹی سے بے پناہ وابستگی کی وجہ سے یاد کرتے ہیں۔ تعزیتی پیغام میں شعبے کے چیئرمین پروفیسر اظہار الحق فاروقی نے پروفیسر خالد کو ایک رہنما شخصیت کے طور پر یاد کیا جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور ان کی بلندیئ درجات کے لئے دعا کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande