رحمت نگر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تین کاریں اور ایک آٹو جل کر خاکستر
حیدرآباد، 11 دسمبر (ہ س)۔ رحمت نگر کے ایس پی آر ہلز گراؤنڈ میں جمعرات کواچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تین کاروں اور ایک آٹو رکشہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس واقعے سے علاقہ مکین خوفزدہ ہوگئے اورفوری طور پر پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلا
رحمت نگر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تین کاریں اور ایک آٹو جل کر خاکستر


حیدرآباد، 11 دسمبر (ہ س)۔ رحمت نگر کے ایس پی آر ہلز گراؤنڈ میں جمعرات کواچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تین کاروں اور ایک آٹو رکشہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس واقعے سے علاقہ مکین خوفزدہ ہوگئے اورفوری طور پر پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔عینی شاہدین کے مطابق آگ کی شدت تیزی سے بڑھتی گئی اور قریب کھڑی دیگر گاڑیوں تک پہنچ گئی، جس سے صورتحال مزید سنگین ہوگئی۔ گراؤنڈ کے اطراف رہنے والے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور فائر سروسز کے پہنچنے تک سخت پریشانی کا شکار رہے۔فائر بریگیڈ کے اہلکار چند ہی منٹوں میں موقع پر پہنچے اور مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ پولیس نے وہاں موجود افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو آپریشن مکمل کیا۔ابتدائی شبہات کے مطابق ایک شخص نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں کوڑے کو آگ لگائی،جو بعد میں پھیلتے ہوئے گاڑیوں تک جا پہنچی۔ پولیس آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کی جاسکے۔خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جس پر مقامی شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ پولیس نے کیس درج کرلیاہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande