نائٹ کلب آتشزدگی معاملے میں گرفتار اجے گپتا کو 36 گھنٹے کے ریمانڈ پر گوا پولیس کے حوالے کیا گیا
نئی دہلی، 10 دسمبر (ہ س)۔ دہلی کی ساکیت کورٹ نے گوا کے برچ بائے رومیو لین نائٹ کلب میں شدید آتشزدگی معاملے میں گرفتار اجے گپتا کو 36 گھنٹے کے لیے گوا پولیس کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ونود جوشی نے اجے گپتا کو گوا پولیس ک
night club Goa Police remand


نئی دہلی، 10 دسمبر (ہ س)۔ دہلی کی ساکیت کورٹ نے گوا کے برچ بائے رومیو لین نائٹ کلب میں شدید آتشزدگی معاملے میں گرفتار اجے گپتا کو 36 گھنٹے کے لیے گوا پولیس کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ونود جوشی نے اجے گپتا کو گوا پولیس کی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا۔

اجے گپتا کو دہلی سے گرفتار کرنے کے بعد گوا پولیس نے اسے ساکیت عدالت میں پیش کیا۔ گوا پولیس نے اجے گپتا کے 36 گھنٹے کے ٹرانزٹ ریمانڈ کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

7 دسمبر کو گوا میں برچ بائے رومیو لین نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس معاملے کے سلسلے میں گرفتار اجے گپتا کلب کے مالکان سوربھ لوتھرا اور گورو لوتھرا کا پارٹنر ہے۔ لوتھرا برادران تھائی لینڈ فرار ہو گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande