مدھیہ پردیش کے ساگر میں ڈھانا ہوائی پٹی پر لینڈنگ کے دوران ٹرینی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ زخمی
مدھیہ پردیش کے ساگر میں ڈھانا ہوائی پٹی پر لینڈنگ کے دوران ٹرینی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ زخمی ساگر، 10 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں واقع ڈھانا ہوائی پٹی پر ایک انجن کا چھوٹا ٹرینی طیارہ اس وقت حادثے کا شکار ہو گیا، جب وہ رنوے پر اتر
تربیتی طیارہ حادثے کا شکار


مدھیہ پردیش کے ساگر میں ڈھانا ہوائی پٹی پر لینڈنگ کے دوران ٹرینی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ زخمی

ساگر، 10 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں واقع ڈھانا ہوائی پٹی پر ایک انجن کا چھوٹا ٹرینی طیارہ اس وقت حادثے کا شکار ہو گیا، جب وہ رنوے پر اتر رہا تھا۔ لینڈنگ کے دوران بے قابو ہونے کے بعد طیارے کی نوز زمین سے آ ٹکرائی۔ ہوائی پٹی پر موجود ملازمین فوراً دوڑے اور پائلٹ کو باہر نکالا۔ طیارے میں 2 پائلٹ سوار تھے، جنہیں ایمبولینس سے میڈیکل روم میں بھیجا گیا۔ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حادثہ بدھ کی دوپہر تقریباً 3 بجے ہوا۔ چائمس ایوی ایشن اکیڈمی کے اس ایئرکرافٹ کو ٹرینی پائلٹ اڑا رہے تھے۔ چائمس ایوی ایشن اکیڈمی کے ملازمین کے مطابق لینڈنگ کے وقت پائلٹ کا ایئرکرافٹ سے کنٹرول چھوٹ گیا۔ وہ ایک طرف جھک کر رنوے سے نیچے آ کر کریش ہو گیا۔

حادثے کے وقت ڈھانا ہوائی پٹی سے سڑک حادثے میں زخمی ایک جوان کو ایئرلفٹ کیا جا رہا تھا۔ اس کی وجہ سے ضلع انتظامیہ کے زیادہ تر افسران موقع پر موجود تھے۔ ایمبولینس بھی وہیں کھڑی تھی۔ اس سے ٹرینی پائلٹ کو ہوائی پٹی کے پاس بنے میڈیکل روم میں بھجوایا گیا۔ ایوی ایشن اکیڈمی کے افسران نے حادثے کی وجوہات کی جانچ شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande