
نئی دہلی، 10 دسمبر (ہ س)۔ ہفتے کے تیسرے کاروباری دن بدھ کو شیئر بازار سبز نشان میں کھلا۔ لگاتار دو دنوں کی گراوٹ کے بعد آج ابتدائی کاروبار میں بازار کے اہم انڈیکس سینسیکس اور نفٹی میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 168.16 پوائنٹس یعنی 0.20 فیصد کے اضافے کے ساتھ 84,834.44 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 49.90 پوائنٹس یعنی 0.19 فیصد بڑھ کر 25,889.55 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
سینسیکس کے 30 میں سے 23 شیئروں میں تیزی اور 7 میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ٹرینٹ، ٹاٹا اسٹیل اور بجاج فنسرو کے شیئروں میں ایک فیصد تک کی تیزی ہے۔ وہیں، ہندوستانی کرنسی روپیہ اپنے ابتدائی کاروبار میں 20 پیسے ٹوٹ کر امریکی ڈالر کے مقابلے 90.07 پر پہنچ گیا ہے۔
30 شیئروں والا بی ایس ای سینسیکس 9:21 تک 135.57 پوائنٹس یعنی 0.16 فیصد بڑھ کر 84,801.85 پوائنٹس پر آ گیا۔ وہیں، 50 شیئروں والا نفٹی 22.75 پوائنٹس یعنی 0.09 فیصد بڑھ کر 25,862.40 پوائنٹس پر آ گیا۔
قابل ذکر ہے کہ ایک دن پہلے منگل کو بی ایس ای کا سینسیکس 436.41 پوائنٹس یعنی 0.51 فیصد لڑھک کر 84,666.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔ وہیں، این ایس ای کا نفٹی بھی 120.90 پوائنٹس یعنی 0.47 فیصد گر کر 25,839.65 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن