صدرجمہوریہ 11-12 دسمبر کو منی پور کا دورہ کریںگی
نئی دہلی، 10 دسمبر (ہ س)۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو 11 اور 12 دسمبر کو منی پور کے دو روزہ دورے پر ہوں گی۔ راشٹرپتی بھون کے مطابق 11 دسمبر کو امپھال پہنچنے پر صدر جمہوریہ کو گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔ اس کے بعد وہ تاریخی مپل کانگزیئی بونگ میںمنعقد پول
صدرجمہوریہ 11-12 دسمبر کو منی پور کا دورہ کریںگی


نئی دہلی، 10 دسمبر (ہ س)۔

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو 11 اور 12 دسمبر کو منی پور کے دو روزہ دورے پر ہوں گی۔

راشٹرپتی بھون کے مطابق 11 دسمبر کو امپھال پہنچنے پر صدر جمہوریہ کو گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔ اس کے بعد وہ تاریخی مپل کانگزیئی بونگ میںمنعقد پولو نمائشی میچ کا مشاہدہ کریں گی۔ شام کو صدر مملکت سٹی کنونشن سنٹر، امپھال میں اپنے اعزاز میں ریاستی حکومت کی طرف سے دیے گئے ایک شہری استقبالیہ میں شرکت کریں گی۔ اس موقع پر وہ کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گی اور افتتاح کریں گی۔

اپنے دورے کے دوسرے دن 12 دسمبر کو صدر مرمو نوپی لال میموریل کمپلیکس جائیں گی اور منی پور کی بہادر خواتین کو خراج عقیدت پیش کریں گی۔ بعد میں، وہ سیناپتی ضلع میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گی، جہاں وہ سنگ بنیاد رکھیں گی اور ضلع کے لیے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande