
لکھنؤ، 10 دسمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر نودیپ رِنوا نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو خط لکھ کر اتر پردیش میں خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے لیے 14 دن کی توسیع کی درخواست کی ہے۔ امید ہے کہ الیکشن کمیشن اس معاملے پر جلد فیصلہ کرے گا۔
چیف الیکٹورل آفیسر نودیپ رنوا نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو ایک خط بھیجا گیا ہے جس میں اتر پردیش میں اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کی آخری تاریخ میں 14 دن کی توسیع کی درخواست کی گئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایس آئی آر کی آخری تاریخ میں مزید 14 دن کی توسیع کر دی جائے گی۔
درخواست کی وجہ یہ ہے کہ اتر پردیش میں خصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) ابھی تک مکمل نہیں ہوئی ہے۔ کمیشن نے اس سے پہلے ایس آئی آر کی آخری تاریخ میں دوسری بار توسیع کی تھی، جس نے 11 دسمبر کو آخری تاریخ مقرر کی تھی۔
ایس آئی آر کے دوران اتر پردیش میں 2.91 کرورووٹروں کے نام حذف ہونے کی امید ہے۔ اتر پردیش میں 15.44 کروڑووٹروں میں سے 99.14 فیصد (12.40کروڑ) ڈیجیٹائزیشن کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ ان میں سے 2.91 کروڑ ووٹرز کی شناخت مردہ، منتقلی، غیر حاضر یاڈپلیکیٹ کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ فہرست سیاسی جماعتوں کے بوتھ لیول ایجنٹس (بی ایل اے) کو فراہم کی جائے گی اور ضلع الیکشن افسروں کی ویب سائٹس پر پوسٹ کی جائے گی۔ اس فہرست میں پائے جانے والے افراد کو گنتی کے فارم کو مکمل کرنے کے بعد ووٹر لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔ چیف الیکٹورل آفیسر نودیپ رِنوا نے بتایا کہ ان 2.91 کروڑ رائے دہندگان میں سے 46 لاکھ مردہ، 1.27کروڑ کہیں اور منتقل ، 23.70لاکھ ڈپلیکیٹ، 84.73لاکھ غیر حاضر اور دیگر 9.57لاکھ ووٹر ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد