تاریخ کے آئینے میں 11 دسمبر: یونیسف کی سالگرہ - 78 سال سے دنیا بھر میں بچوں کے حقوق کا پاسبان
اقوام متحدہ کی معتبر تنظیم یونیسف کا قیام آج ہی کے دن 11 دسمبر 1946 کو ہوا تھا۔ ابتدائی دور میں اسے ’’یونائیٹڈ نیشنز انٹرنیشنل چلڈرنز ایمرجنسی فنڈ‘‘ نام دیا گیا تھا۔ دوسری جنگ عظیم کے تباہ کن اثرات کے درمیان اس کا بنیادی مقصد یورپ اور دیگر متاثرہ
یونیسف


اقوام متحدہ کی معتبر تنظیم یونیسف کا قیام آج ہی کے دن 11 دسمبر 1946 کو ہوا تھا۔ ابتدائی دور میں اسے ’’یونائیٹڈ نیشنز انٹرنیشنل چلڈرنز ایمرجنسی فنڈ‘‘ نام دیا گیا تھا۔ دوسری جنگ عظیم کے تباہ کن اثرات کے درمیان اس کا بنیادی مقصد یورپ اور دیگر متاثرہ علاقوں کے بچوں اور ماوں کو کھانا، دوائیں اور ضروری صحت خدمات دستیاب کرانا تھا۔

وقت گزرنے کے ساتھ یہ تنظیم دنیا بھر میں بچوں کے حقوق، تعلیم، حفاظت، غذائیت اور ترقی کا سب سے بڑا محافظ بن کر ابھری۔ اسی مشن کو وسیع شکل دینے کے لیے اس کا نام بدل کر ’’یونائیٹڈ نیشنز چلڈرنز فنڈ‘‘ کر دیا گیا، حالانکہ اس کے مختصر نام یونیسف کا استعمال آج بھی جاری ہے۔

آج یونیسف 190 سے زیادہ ممالک میں سرگرم ہے اور ہر بچے کی زندگی، تعلیم، حفاظت اور مواقع کو محفوظ کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ جنگ، وبا، آفت یا کسی بھی انسانی بحران میں بچوں کے مستقبل کا تحفظ اس کی ترجیح برقرار رہتی ہے۔

دیگر اہم واقعات:

1687 - ایسٹ انڈیا کمپنی نے مدراس (ہندوستان) میں میونسپل کارپوریشن بنایا۔

1845 - پہلی اینگلو-سکھ جنگ شروع۔

1858 - بنکم چندر چٹوپادھیائے اور یدوناتھ بوس کولکاتا یونیورسٹی سے آرٹس مضمون کے پہلے گریجویٹ بنے۔

1882 - تمل شاعر سبرامنیم بھارتی پیدا ہوئے۔

1922 - ہندی فلم اداکار دلیپ کمار پیدا ہوئے۔

1934 - ہندوستان کے بہترین کرکٹ آل راونڈر کھلاڑیوں میں سے ایک سلیم درانی، جو افغان نژاد تھے، پیدا ہوئے۔

1935 - ہندوستان کے وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ اور 25 جولائی، 2012 سے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی پیدا ہوئے۔

1937 - یورپی ملک اٹلی اتحادی اقوام کی انجمن سے باہر آیا۔

1941 - جرمنی اور اٹلی نے امریکہ کے خلاف جنگ کا اعلان کیا تھا۔ پہلے اٹلی کے حکمراں بینیٹو مسولینی اور پھر جرمنی کے آمر ایڈولف ہٹلر نے یہ اعلان کیا۔

1942 - ہندوستانی نغمہ نگار اور موسیقار آنند شنکر پیدا ہوئے۔

1946 - ڈاکٹر راجندر پرساد ہندوستان کی دستور ساز اسمبلی کے صدر منتخب ہوئے۔

1946 - یورپی ملک اسپین کو اقوام متحدہ سے معطل کیا گیا۔

1949 - کھاشابا جادھو - ناگپور کے کشتی مقابلے میں حریف کو صرف 5 منٹ کے اندر ہی چت کر دیا۔

1960 - بچوں کی ترقی میں لگی بین الاقوامی تنظیم یونیسف کے اعزاز میں بھی 15 نئے پیسے کا خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا۔

1969 - ہندوستان شطرنج کھلاڑی وشوناتھن آنند پیدا ہوئے۔

1983 - جنرل ایچ ایم ارشاد نے خود کو بنگلہ دیش کا صدر قرار دیا۔

1994 - روس کے اس وقت کے صدر بورس یلسن نے چیچن باغیوں پر حملہ کیا اور ان کے علاقے میں فوج بھیج دی۔

1997 - گرین ہاوس گیسوں کے اخراج میں تخفیف کے لیے دنیا کے تمام ممالک متفق۔

1998 - 23 ویں قاہرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں تمل فلم ’ٹیررسٹ‘ بہترین کردار کے لیے عائشہ دھارکر کو جیوری کا بہترین ایوارڈ دیا گیا۔

2002 - اسپین کے بحریہ کے فوجیوں نے بحیرہ عرب میں شمالی کوریا کے ایک جہاز کو پکڑا، اس میں اسکڈ میزائلیں لدی تھیں۔

2003 - میریڈا میں پہلے انسداد بدعنوانی معاہدے پر 73 ممالک نے دستخط کیے۔

2007 - شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان 50 سال بعد ریل سروس دوبارہ شروع۔

2012 - بھارت رتن اعزاز یافتہ مشہور ستار نواز روی شنکر کا انتقال ہوا۔

2014 - بین الاقوامی یوم یوگ جس کی پہل ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر دامودر داس مودی نے اقوام متحدہ میں رکھ کر کی، جس کی منظوری اقوام متحدہ نے 11 دسمبر 2014 کو دے دی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande