نندوربار میں المناک حادثہ، اسکول بس وادی میں جا گری ،ایک طالب علم جاں بحق، 15 زخمی
ممبئی، 9 نومبر (ہ س)۔ مہاراشٹر کے ضلع نندوربار میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جب اکل کنواں تحصیل میں مہون باڑی آشرم اسکول کی بس 100 سے 150 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ اس واقعے میں ایک طالب علم کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ
ONE STUDENT KILLED AS SCHOOL BUS PLUNGES INTO GORGE


ممبئی،

9 نومبر (ہ س)۔ مہاراشٹر کے ضلع نندوربار میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جب اکل کنواں

تحصیل میں مہون باڑی آشرم اسکول کی بس 100 سے 150 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ اس

واقعے میں ایک طالب علم کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ تقریباً 15 دیگر طلباء زخمی

ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات

کے مطابق یہ حادثہ مولگی-اکل کنواں روڈ پر املی باڑی گاؤں کے قریب پیش آیا۔ اسکول

بس دیوالی کی تعطیلات کے بعد بچوں کو اسکول واپس لے جا رہی تھی کہ اچانک ڈرائیور

نے بس پر سے کنٹرول کھو دیا۔ نتیجتاً گاڑی کھائی میں جا گری اور کئی طلباء بس کے نیچے

دب گئے۔

حادثے

کے بعد قریبی گاؤں کے لوگ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو باہر نکالنے میں

پولیس کی مدد کی۔ نندوربار پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بچاؤ اور راحت کا کام

شروع کیا اور تمام زخمی بچوں کو اکل کنواں کے دیہی اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس

افسر کے مطابق جاں بحق طالب علم کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے جبکہ حادثے کی

مکمل تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے کے بعد پورے علاقے میں غم و اندوہ کی فضا پھیل گئی

ہے۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande