


گاندھی نگر، 9 نومبر (ہ س) ۔گجرات میں ایک بڑے دہشت گردانہ حملے کا پردہ فاش ہوا ہے۔ گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے گاندھی نگر کے ادلج ٹول پلازہ کے قریب تین مبینہ دہشت گردوں سے پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا ہے،اور ان کے پاس ایک جدید پستول اور زہریلا کیمیکل برآمد کیاہے، فی الحال ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
گجرات اے ٹی ایس نے ڈاکٹر احمد محی الدین سید ولد عبدالقادر جیلانی، محمد سہیل ولد محمد سلیمان اور آزاد ولد سلیمان سیفی نامی دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے دو گلک پستول، ایک بیریٹا پستول، 30 گولیاں اور 4 لیٹر کاسٹر آئل برآمد ہوا۔گرفتار ڈاکٹر احمد محی الدین عبدالقادر جیلانی حیدرآباد کا رہنے والا ہے۔ محمد سہیل محمد سلیمان اور آزاد سلیمان سیفی دونوں اتر پردیش کے رہنے والے ہیں۔ تینوں کی عمر تقریباً 25 سال بتائی جاتی ہے۔
گجرات اے ٹی ایس نے بتایا کہ تینوں کو ہتھیار سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ آئی ایس آئی ایس سے منسلک یہ تینوں دہشت گرد گجرات میں سائینائیڈ سے زیادہ خطرناک زہر تیار کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ گجرات اے ٹی ایس نے ریاست میں کوئی بڑا حملہ کرنے سے پہلے ہی انہیں گرفتار کرلیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan