
سرینگر، 9 نومبر (ہ س)۔ پولیس نے بتایا کہ کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے اتوار کو پوری وادی میں متعدد مقامات پر کئ گھروں میں اچانک تلاشی لی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ چھاپے کولگام، شوپیاں، پلوامہ اور شمالی کشمیر کے کچھ حصوں میں مشتبہ سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور سیکورٹی خدشات سے متعلق معلومات کی تصدیق کے لیے جاری آپریشن کے ایک حصے کے طور پر کیے گئے۔
حکام نے بتایا کہ تلاشیاں مقامی پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی مدد سے بیک وقت کی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مزید جانچ کے لیے کچھ مقامات سے ڈیجیٹل گیجٹس اور کچھ دستاویزات ضبط کیے گئے ہیں۔جبکہ اس سلسلے میں مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir