بہار اسمبلی انتخابات : تشہیر کے آخری دن تمام بڑے لیڈر اور جماعتیں اپنی پوری طاقت جھونکیں گے، 11 نومبر کو ووٹنگ ہوگی، جمعہ کو نتائج آئیں گے
پٹنہ، 9 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کی تشہیر کے آخری دن اتوار کو تمام سیاسی رہنما اور جماعتیں اپنی پوری طاقت جھونکیں گی۔ اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے 11 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ اس سے پہلے آج شام انتخابی مہم ختم ہو جائے گی۔ دوسرے مرحل
بہار اسمبلی انتخابات:تشہیر کا آخری دن


پٹنہ، 9 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کی تشہیر کے آخری دن اتوار کو تمام سیاسی رہنما اور جماعتیں اپنی پوری طاقت جھونکیں گی۔ اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے 11 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ اس سے پہلے آج شام انتخابی مہم ختم ہو جائے گی۔

دوسرے مرحلے میں 20 ضلعوں کی 122 اسمبلی نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ کل 243 نشستوں والی بہار اسمبلی کے انتخاب میں اصل مقابلہ این ڈی اے اتحاد اور حزبِ اختلاف کے اتحاد کے درمیان ہے۔ تاہم، تیسری قوت کے طور پر جن سوراج پارٹی بھی مختلف نشستوں پر ابھرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ 14 نومبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

دو مرحلوں پر مشتمل بہار اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ 11 نومبر کو صبح 7 بجے شروع ہوگی۔ انتخابات کی مہم آج شام ختم ہو جائے گی۔ مغربی اور مشرقی چمپارن، شیوہر، سیتامڑھی، مدھوبنی، سپول، ارریہ، کشن گنج، پورنیہ، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا، کیمور، روہتاس، ارول، جہان آباد، اورنگ آباد، گیا، نوادہ، اور جموئی میں کل 122 اسمبلی سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس کے لیے 45,399 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

6 نومبر کو بہار انتخابات کے پہلے مرحلے میں 121 سیٹوں کے لیے ریکارڈ 65.6 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اندازہ لگایا گیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں بھی ووٹرز کی ایک بڑی تعداد اپنا حق رائے دہی استعمال کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande