امریکہ میں شٹ ڈاون کی وجہ سے پانچ ہزار سے زائد فلائٹس منسوخ
واشنگٹن،08نومبر(ہ س)۔امریکہ میں جاری شٹ ڈاون کی وجہ سے جمعے کو پانچ ہزار سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔امریکہ کے 40 مصروف ترین ہوائی اڈوں پر سینکڑوں ڈومیسٹک پروازیں متاثر ہوئیں، حالانکہ حکام ایئر ٹریفک کنٹرولرز پر دباو¿ کم کرن
امریکہ میں شٹ ڈاون کی وجہ سے پانچ ہزار سے زائد فلائٹس منسوخ


واشنگٹن،08نومبر(ہ س)۔امریکہ میں جاری شٹ ڈاون کی وجہ سے جمعے کو پانچ ہزار سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔امریکہ کے 40 مصروف ترین ہوائی اڈوں پر سینکڑوں ڈومیسٹک پروازیں متاثر ہوئیں، حالانکہ حکام ایئر ٹریفک کنٹرولرز پر دباو¿ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہوائی اڈوں کو ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی کمی کا سامنا ہے کیونکہ وہ یا تو بیماری کی چھٹی لے رہے ہیں یا کہیں اور کام کر رہے ہیں، کیونکہ وفاقی حکومت کے شٹ ڈاو¿ن نے انہیں بغیر تنخواہ کے کام کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے کہا ہے کہ ملک میں اندرون ملک پروازوں میں اگلے ہفتے کے آخر تک 20 فیصد کمی ہو سکتی ہے۔ایئر ٹریفک کنٹرولرز سے لے کر پارک وارڈنز تک تقریبا 14 لاکھ وفاقی کارکن بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں یا جبری چھٹی پر ہیں کیونکہ امریکی کانگریس نے فنڈنگ بجٹ پر اتفاق نہیں کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande