بلوچستان میں ایک بار پھر 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
کوئٹہ، 8 نومبر (ہ س)۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے کئی اضلاع میں ہفتہ کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ قومی زلزلہ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 2 بج کر 45 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 تھی۔ زلزلے کا مرک
بلوچستان میں ایک بار پھر 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے


کوئٹہ، 8 نومبر (ہ س)۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے کئی اضلاع میں ہفتہ کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

قومی زلزلہ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 2 بج کر 45 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 تھی۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے تقریباً 67 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ زیارت، ہرنائی، زردالو، خوست، شاہرگ، مسلم باغ، خانوزئی، کان مہترزئی، روڈ ملازئی اور سرخاب سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے کچھ حصے بھی متاثر ہوئے جس سے مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تاہم ابھی تک جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دریں اثنا، پاکستان کے محکمہ موسمیات نے رہائشیوں سے چوکس رہنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande