
نئی دہلی، 7 نومبر (ہ س)۔ قومی گیت وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے پر، کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعہ کو اپنے پیغام کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ یہ گیت ہندوستان کے اجتماعی شعور کی علامت ہے، جس نے تحریک آزادی کو ایک نئی سمت دی۔
اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ بنکم چندر چٹوپادھیائے کا تحریر کردہ وندے ماترم، مادر ہند کی روح اور ملک کے اتحاد اور تنوع کا جشن مناتا ہے۔ وندے ماترم پہلی بار گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور نے 1896 میں کلکتہ میں کانگریس کے اجلاس کے دوران عوامی طور پر گایا تھا۔ یہ لمحہ تحریک آزادی میں نئی توانائی لے کر آیا۔
انہوں نے کہا کہ بنگال کی تقسیم سے لے کر تحریک آزادی کے آخری مراحل تک یہگیت پورے ملک میں گونجتا رہا۔ لالہ لاجپت رائے کی اشاعت سے لے کر بھیکاجی کاما کے پرچم اور رام پرساد بسمل کی کرانتی گیتانجلی تک، وندے ماترم آزادی کا نعرہ بن گیا۔
انہوں نے لکھا کہ کانگریس پارٹی وندے ماترم اور جن گن من، دونوںفخر سے گاتی ہے کیونکہ یہ گانے ہندوستان کے اتحاد، تنوع اور قومی فخر کی علامت ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد