پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں سات باغی اور ایک پولیس افسر ہلاک
اسلام آباد، 7 نومبر (ہ س)۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں میں پولیس اور کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی مشترکہ کارروائی میں سات باغی مارے گئے۔ اطلاعات کے مطابق کارروائی کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی مارا گیا۔اطلاعات کے مطابق جمعرا
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں سات باغی اور ایک پولیس افسر ہلاک


اسلام آباد، 7 نومبر (ہ س)۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں میں پولیس اور کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی مشترکہ کارروائی میں سات باغی مارے گئے۔ اطلاعات کے مطابق کارروائی کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی مارا گیا۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کو بنوں کے تھانہ کنٹونمنٹ کے تحت میمند خیل کے علاقے میں پولیس اور باغی جنگجوو¿ں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں سات باغی مارے گئے۔ جھڑپ کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی مارا گیا۔بنوں کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق باغیوں نے سیکورٹی فورسز پر گھات لگا کر حملہ کیا، جس کے بعد فوری جوابی کارروائی میں ساتوں باغی مارے گئے۔

مقابلے کے دوران عابد خان نامی پولیس اہلکار ہلاک جب کہ دس دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ فائرنگ سے چار شہری زخمی بھی ہوئے۔آپریشن کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پورے علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی ہے اور باغیوں کے ساتھیوں کا سراغ لگانے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande