
لیہہ تشدد کی تحقیقات کر رہی عدالتی کمیٹی نے عوام سے تعاون طلب کیا
لداخ، 7 نومبر (ہ س)۔ لداخ کے لیہہ شہر میں 24 ستمبر میں پیش آئے تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کر رہی عدالتی کمیٹی نے عوام سے ایک مرتبہ پھر اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے سے متعلق ایسے تمام شواہد فراہم کریں جو حقائق کو واضح کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ کمیٹی کے عہدیداروں نے بتایا کہ عوامی اطلاع دینے کے باوجود اب تک کسی بھی شخص نے کوئی بیان، دستاویز، آڈیو یا ویڈیو ریکارڈنگ یا کسی دیگر قسم کا ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔ عوامی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کمیٹی نے کہا کہ شفاف اور قابلِ اعتماد تفتیش کے لیے مقامی لوگوں کا تعاون ناگزیر ہے۔ کمیٹی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ تمام پیش کردہ مواد کو مکمل رازداری اور قانونی تقاضوں کے مطابق نمٹایا جائے گا۔ کمیٹی نے کہا کہ 24 ستمبر کے تشدد کی حقیقت کو بے نقاب کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے عزم کے ساتھ کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ 24 ستمبر کو چھٹے شیڈول کے حق میں ہونے والا احتجاج پرتشدد رخ اختیار کر گیا تھا، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر