پیوش گوئل کے دورے کے دوران ہندوستان-نیوزی لینڈ کے مابین ایف ٹی اے مذاکرات کے چوتھے دور کا اختتام
۔گوئل نے نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران اہم کاروباری رہنماوں سے بات چیت کی روٹوروا، 7 نومبر (ہ س)۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ نے جمعہ کو ایک مجوزہ آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے لیے مذاکرات کا چوتھا دور مکمل کیا۔ دونوں ملکوں نے بات چیت کے جلد اختت
India-New Zealand 4th round of FTA talks during Piyush Goyal visit


India-New Zealand 4th round of FTA talks during Piyush Goyal visit


۔گوئل نے نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران اہم کاروباری رہنماوں سے بات چیت کی

روٹوروا، 7 نومبر (ہ س)۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ نے جمعہ کو ایک مجوزہ آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے لیے مذاکرات کا چوتھا دور مکمل کیا۔ دونوں ملکوں نے بات چیت کے جلد اختتام کی جانب کام کرنے پر اتفاق کیا۔ آکلینڈ اور روٹوروا کے اپنے دورے کے دوران، گوئل نے نیوزی لینڈ کے کئی ممتاز کاروباری رہنماوں سے بھی بات چیت کی۔

مرکزی تجارت و صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے اپنے نیوزی لینڈ کے دورے کے اختتام کے بعد کہا کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک اور اقتصادی ہم آہنگی کے مطابق ایک متوازن، جامع اور باہمی طور پر فائدہ مند تجارتی معاہدے کے جلدطے پانے کے لیے کام کرنے کے کے لئے پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان-نیوزی لینڈ ایف ٹی اے مذاکرات کے چوتھے دور میں اشیا کی مارکیٹ تک رسائی، خدمات، اقتصادی اور تکنیکی تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع پر توجہ مرکوز کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے نیوزی لینڈ کے اپنے کامیاب دورے کا اختتام اپنے دوست اور ہم منصب ٹوڈ میکلے سے ملاقات سے کی۔

دورے کے دوران، پیوش گوئل نے ہندوستان اور نیوزی لینڈ دونوں کے کاروباری رہنماوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور کئی تقریبات میں شرکت کی، جو ہمارے ملکوں کے درمیان مضبوط عوام سے عوام اور ثقافتی تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”ہم ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک اور اقتصادی ہم آہنگی کے مطابق، ایک متوازن، جامع اور باہمی طور پر فائدہ مند معاہدے کے جلد طے پانے کی طرف کام کرنے کے منتظر ہیں۔“ آکلینڈ اور روٹوروا کے اپنے دورے کے دوران، گوئل نے نیوزی لینڈ کے کئی ممتاز کاروباری رہنماو¿ں سے بات چیت کی، جن میں کارمین ولیسچ، ویلوسیٹی کے سی ای او، سلمبرزون کے سی ای او رسنجے سکّا، میٹ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے صدر ناتھن گائے اور پین پیک کے منیجنگ ڈائریکٹر ٹونی کلفورڈ شامل ہیں۔

اس سے قبل گوئل نے نیوزی لینڈ کے وزیر زراعت، تجارت اور سرمایہ کاری، ٹوڈ میکلے کے ہمراہ، بے آف پلینٹی میں تے پوکے کیوی پھلوںکے باغ کا ایک بہت ہی نتیجہ خیز دورہ کیا۔ انہوں نے کہا، ”میں کیوی-ہندوستانی کسانوں اور پروڈیوسروں کا پرتپاک استقبال اور معلوماتی دورہ کے لیے شکرگزار ہوں۔ ہم نے باغات کے تنوع، معیار، کاشتکاری کے طریقوں اور پائیدار ترقی کی کوششوں پر ایک دلچسپ بات چیت کی۔ ہم نے پیداواری اور معیار کو بڑھانے کی کوششوں کے بارے میں بیش قیمتی معلومات بھی حاصل کی۔“

تجارت و صنعت کی وزارت نے یہ بھی کہا کہ پیوش گوئل نے نیوزی لینڈ کے ممتاز کاروباری رہنماوں سے بات چیت کی۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان-نیوزی لینڈ بزنس فورم نے دو طرفہ شراکت داری اور اقتصادی مواقع کی وسعت کا مظاہرہ کیا۔ فورم نے ہندوستان-نیوزی لینڈ اقتصادی تعلقات کی گہرائی کو ظاہر کرنے اور شراکت داری اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے دونوں ممالک کے سینئر سرکاری حکام، صنعت کے سرکردہ نمائندوں اور اہم کاروباری شراکت داروں کو یکجاکیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande