
کابل/اسلام آباد، 7 نومبر (ہ س)۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جمعرات کو ترکی کے دارالحکومت استنبول میں شروع ہونے والے امن مذاکرات کے درمیان، پاکستانی فورسز نے مبینہ طور پر افغانستان کے صوبہ قندھار کے ایک ضلع میں فائرنگ کی۔
مقامی طلوع نیوز نے جمعرات کو دیر گئے اطلاع دی کہ فائرنگ شام 5 بجے کے قریب ہوئی۔ ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ فا ئرنگ کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ضلع اسپن بولدک میں ایک تجارتی بازار پر مارٹر گولے فائر کیے گئے، جس سے رہائشیوں اور تاجروں کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔
دریں اثنا، پاکستانی ذرائع نے زنہوا کو بتایا کہ پاکستان-افغانستان سرحد پر فائرنگ کا آغاز افغان طالبان کے زیر کنٹرول علاقوں کے عناصر کی جانب سے پاکستانی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ سے ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے ملک کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں فائرنگ کا فوری اور موثر جواب دیا اور اپنی پوسٹوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔
قابل ذکر ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے وفود دونوں فریقین کے درمیان امن کے قیام کے لیے استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں حصہ لے رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ