ڈی ایم کے دفتر ،ارون وجے اور خوشبو کے گھروں سمیت سات مقامات پر بم کی دھمکیاں ،جانچ میں نہیں ملا کوئی دھماکہ خیز مواد
چنئی، 7 نومبر (ہ س)۔ ملک بھر میں سیاسی رہنماو¿ں، فلمی شخصیات، اسکولوں، طیاروں اور ہوائی اڈوں کے خلاف بم کی دھمکیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ چنئی کے ڈی جی پی کے دفتر کو آج صبح ایک ای میل موصول ہوئی جس میں ڈی ایم کے کے دفتر اور اداکاروں اور اداکا
ڈی ایم کے دفتر ،ارون وجے اور خوشبو کے گھروں سمیت سات مقامات پر بم کی دھمکیاں ،جانچ میں نہیں ملا کوئی دھماکہ خیز مواد


چنئی، 7 نومبر (ہ س)۔

ملک بھر میں سیاسی رہنماو¿ں، فلمی شخصیات، اسکولوں، طیاروں اور ہوائی اڈوں کے خلاف بم کی دھمکیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ چنئی کے ڈی جی پی کے دفتر کو آج صبح ایک ای میل موصول ہوئی جس میں ڈی ایم کے کے دفتر اور اداکاروں اور اداکاراو¿ں کے گھر سمیت سات مقامات پر بم کی دھمکی دی گئی تھی۔ پولیس فوری طور پر حرکت میں آئی اور مکمل تلاشی لی، لیکن اسے نقلی بم بلے ۔ اس کے علاوہ کہیں کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا ۔

پولیس کے مطابق، ای میل میں لکھا تھا ، بم سات مقامات پر نصب کیے گئے ہیں، جن میں گنڈی میں گورنرپیلیس، ڈی ایم کے کا دفتر انا ریولیم ، سینتھوم میں اداکارہ خوشبو کا گھر، مندھائی ویل واقع ادا کار ایس وی شیکھر کے گھر اور ننگم بکم میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا دفتر شامل ہے۔ بم کی دھمکی کے بعد، پولیس نے آج بم ڈسپوزل اسکواڈ اور اسنفر کتوں کے ساتھ، چنئی کے ایکاتوتھنگل میں فلم اداکار ارون وجے کے گھر کی مکمل تلاشی لی۔ تلاش کرنے پر معلوم ہوا کہ دھمکی جھوٹی تھی۔ وجے کمار کا بیٹا، ارون وجے، اپنی بیوی، بیٹے اور بیٹی کے ساتھ ایکٹوتھنگل میں رہتا ہے۔ آج صبح ڈی جی پی کے دفتر کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں ان کے گھر میں بم کی اطلاع دی گئی۔ اسی طرح پولیس کو سات مقامات پر بم کی دھمکی والی ای میلز موصول ہوئیں، جن میں انا اریو لائم اور اداکارہ خوشبو کا گھر بھی شامل ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہاں سے ملنے والے بم جعلی تھے۔

سائبر کرائم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔ حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ تھیٹر اور فلم اداکار ایس وی کے گھر ،وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کی رہائش گاہ،ادا کارہ سورنمالیہ کے گھر، تریشا کے گھر، وجے کے گھر تویکا کے دفتر اور گورنر پیلیس سمیت متعدد مقامات پر بم رکھنے کی دھمکی دی گئی تھی ۔ تھیٹر اور فلم اداکار ایس وی شیکھر کے گھر کو سات سے زیادہ بار بم سے اڑانے کی دھمکی مل چکی ہے۔

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande