
جکارتہ، 7 نومبر (ہ س)۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اسکول کیمپس میں واقع ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے میں 54 افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی جکارتہ کے علاقے کیلاپاگانڈگ میں ہونے والے اس دھماکے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔
دریں اثنا ، شہر کے پولیس سربراہ آصف ایڈی سہیری نے ایک ٹیلی ویژن نیوز کانفرنس میں کہا کہ تمام 54 زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ سہیری نے کہا کہ اسپتال میں داخل ہونے والوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ دیگر کو معمولی چوٹیں آئیں جن میں جلنے کی وجہ سے ہونے والے زخم بھی شامل ہیں۔
میڈیا چینلز اسکول کے ارد گرد پولیس کے گھیرے اور ایمبولینس کے انتظار میں لوگوں کی ویڈیو فوٹیج دکھا رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد