ادھوٹھاکرے کا فوری قرض معافی پرزور،کسان 2026 تک نہیں رک سکتے، ٹھاکرے
ممبئی ، 5 نومبر(ہ س)۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بدھ کو اورنگ آباد کے پیتھن علاقے میں کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں کے قرض فوری طور پر معاف کرے، کیونکہ کسانوں کی حالت ایسی نہیں
UDDHAV SLAMS GOVERNMENT OVER FARM LOANS


ممبئی

، 5 نومبر(ہ س)۔

شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے

بدھ کو اورنگ آباد کے پیتھن علاقے میں کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی

حکومت کسانوں کے قرض فوری طور پر معاف کرے، کیونکہ کسانوں کی حالت ایسی نہیں کہ وہ

جون 2026 تک انتظار کریں۔ ٹھاکرے ان دنوں مراٹھواڑہ کے دورے پر ہیں اور آج انہوں

نے کسانوں کے مسائل براہِ راست سننے کے بعد حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں

نے کہا کہ حکومتی نمائندے کسانوں کے نام پر بڑے بڑے اعلانات کر رہے ہیں لیکن عملی

فوائد کسانوں تک نہیں پہنچ پا رہے۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب نے کسانوں کے کھیت، گھر

اور زمینیں تباہ کر دیں اور ان کے پاس زندگی کا سامان باقی نہیں رہا، اس کے باوجود

حکومت صرف وعدوں تک محدود ہے۔

ادھو

ٹھاکرے نے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود قبول کر

چکے ہیں کہ قرض معافی کا اعلان الیکشن جیتنے کی نیت سے تھا۔ ٹھاکرے نے طنزیہ انداز

میں کہا کہ اگر کسانوں سے ہاتھ پاؤں ہلا کر قرض چکانے کو کہا جا رہا ہے، تو پھر اجیت

پوار کا کردار کیا رہ جاتا ہے؟ انہوں نے کہا شیوسینا کسان برادری کے ساتھ مضبوطی

سے ڈٹی رہے گی۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande