صرافہ بازار میں چاندی سستی ہوئی،ایک دن میں 5,100 روپے تک گر گئی قیمت
نئی دہلی، 5 نومبر (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں چاندی کی قیمت میں مسلسل گراوٹ کا رخ قائم ہے۔ آج اس چمکدار دھات کی قیمت 4,000 روپے سے لے کر 5,100 روپے فی کلو گرام تک گر گئی ہے۔ اس کمی کی وجہ سے، ملک بھر کے مختلف صرافہ بازاروں میں چاندی 1,50,000 روپے
Silver prices fall by up to Rs 5,100 in the bullion market


نئی دہلی، 5 نومبر (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں چاندی کی قیمت میں مسلسل گراوٹ کا رخ قائم ہے۔ آج اس چمکدار دھات کی قیمت 4,000 روپے سے لے کر 5,100 روپے فی کلو گرام تک گر گئی ہے۔ اس کمی کی وجہ سے، ملک بھر کے مختلف صرافہ بازاروں میں چاندی 1,50,000 روپے سے لے کر1,64,900 روپے فی کلوگرام تک کی قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہے۔

دہلی میں آج چاندی کی قیمت 1,50,900 روپے فی کلوگرام کی سطح تک پہنچ گئی۔ اسی طرح، چاندی ممبئی، احمد آباد، کولکاتا، جے پور، سورت اور پونے میں 1,50,000 روپے فی کلو گرام کی سطح پر برقرار ہے۔ وہیں، بنگلورو میں چاندی 1,51,000 روپے فی کلوگرام اور پٹنہ اور بھونیشور میں 1,50,400 روپے فی کلوگرام کی سطح پر کاروبار کر رہی ہے۔

ملک میں چاندی کی سب سے زیادہ قیمت اب بھی چنئی اور حیدرآباد میں ہے، جہاں یہ چمکدار دھات آج 5,100 روپے فی کلو کی گراوٹ کے باوجود 1,64,900 روپے فی کلوگرام پر برقرار ہے۔ گزشتہ 3 ہفتوں میں چنئی اور حیدرآباد میں چاندی 42,000 روپے سے زیادہ سستی ہوچکی ہے۔ 15 اکتوبر کو ان دونوں شہروں میں چاندی کی قیمت 2,07,700 روپے فی کلو گرام تھی، لیکن اب ان دونوں شہروں میں اس کی قیمت 42,800 روپے فی کلو گر گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande