صرافہ بازار میں سونا سستا ہوا، شادیوں کے سیزن میں صارفین کو راحت
نئی دہلی، 5 نومبر (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا رجحان نظر آ رہا ہے ۔ سونے کی قیمت میں 650 روپے سے لے کر 830 روپے فی 10 گرام کے درمیان کمی درج کی گئی ہے۔ اس کمی کی وجہ سے، 24 کیرٹ سونا ملک بھر کے بیشتر صرافہ بازاروں می
Gold prices fall, relief to customers in wedding season


نئی دہلی، 5 نومبر (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا رجحان نظر آ رہا ہے ۔ سونے کی قیمت میں 650 روپے سے لے کر 830 روپے فی 10 گرام کے درمیان کمی درج کی گئی ہے۔ اس کمی کی وجہ سے، 24 کیرٹ سونا ملک بھر کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 1,22,450 روپے اور 1,22,720 روپے فی 10 گرام کے درمیان کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا 1,12,240 روپے اور 1,12,490 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چنئی میں سونے کی قیمتیں اپنی بلند ترین سطح پر برقرار ہیں، حالانکہ یہاں سب سے زیادہ کمی درج کی گئی ہے۔ یہاں سونا1,020 روپے سے لے کر 1,110 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے۔

دہلی میں، 24 کیرٹ سونا 1,22,500 روپے فی 10 گرام پرکاروبار کر رہا ہے، جبکہ 22کیرٹ سونا 1,12,390 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,22,450 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,12,240 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,22,500 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,12,290 روپے فی 10 گرام ہے۔

ان بڑے شہروں کے علاوہ، چنئی میں، 24 کیرٹ سونا 1,22,720 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,12,490 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,22,450 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے اور 22 کیرٹ سونا 1,12,240 روپے فی 10 گرام پر کاروبارکر رہا ہے۔

لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 1,22,500 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,12,390 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,22,500 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,12,290 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,22,500 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,12,390 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج سونے کی قیمتوں میں کمی آئی۔ ریاستی دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد، اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,22,450 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح، 22 کیرٹ سونا ان تینوں شہروں کی صرافہ بازاروں میں 1,12,240 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande