ممبئی پر خان تھوپنے کی کوشش برداشت نہیں ہوگی: امیت ستم
نیویارک میئر انتخاب کے بعد بی جے پی لیڈر کا ردعمل ممبئی ، 5 نومبر(ہ س)۔ بی جے پی ممبئی یونٹ کے صدر امت ستم نے متنازعہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی نے ’خان ''کو ممبئی پر مسلط کرنے کی کوشش کی تو اسے س
ممبئی  پر خان تھوپنے کی کوشش برداشت نہیں ہوگی: امیت ستم


نیویارک

میئر انتخاب کے بعد بی جے پی لیڈر کا ردعمل

ممبئی

، 5 نومبر(ہ س)۔

بی جے

پی ممبئی یونٹ کے صدر امت ستم نے متنازعہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی

نے ’خان 'کو ممبئی پر مسلط کرنے کی کوشش کی تو اسے سخت عوامی ردعمل کا سامنا کرنا

پڑے گا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ایسے سیاسی تجربات کو شہر

میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ تبصرہ نیویارک کے نئے میئر انتخاب کے پس منظر میں

سامنے آیا ہے۔

امیت

ستم نے کسی شخص کا نام لیے بغیر الزام لگایا کہ مہا وکاس اگھاڑی اتحاد مبینہ طور

پر ’ووٹ جہاد‘ کی حکمت عملی پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے کچھ بڑے عالمی

شہروں کی سمت قیادت کے ناموں کے ساتھ بدلتی دکھائی دے رہی ہے، ویسے ہی ممبئی کے

شہریوں کو بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں

نے مزید کہا کہ ’خان 'کو ممبئی پر مسلط کرنے کی ہر کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے

گا اور عوام ایسی کوششوں کو مسترد کریں گے۔ ستم نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ سیاسی

سازشوں کے خلاف ہوشیار رہیں۔

یہ پیغام

زہران ممدانی کی کامیابی کے بعد سامنے آیا، جو نیویارک شہر کے پہلے مسلمان اور

جنوبی ایشیائی نژاد میئر بننے جا رہے ہیں۔ 34 سالہ ممدانی نے خود کو محنت کش طبقے

کے حامی اور ٹرمپ دور کی پالیسیوں کے مخالف سیاست دان کے طور پر پیش کیا ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande