
پونے میں 17 سالہ نوجوان کا سنگدلانہ قتل، تین حملہ آور مفرور
ممبئی،
4 نومبر (ہ س)۔ پونے کے باجی راؤ روڈ پر منگل کی سہ پہر ایک
سترہ سالہ لڑکے کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، جس کے بعد تین نامعلوم ملزمان جائے
واردات سے فرار ہو گئے۔ چشم دید گواہوں کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول مینک
کھرارے اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر گزر رہا تھا اور پیچھے سے آنے والے حملہ
آوروں نے اچانک ان پر حملہ کیا۔
سینئر
پولیس انسپکٹر ششی کانت چوان نے بتایا کہ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے اور
انہوں نے نقاب پہن رکھے تھے۔ انہوں نے تیز دھار ہتھیار سے میانک پر کئی حملے کیے
جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حملے کے بعد ملزمان ہتھیار وہیں چھوڑ کر
فرار ہو گئے۔
اطلاع
ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، شواہد جمع کیے گئے اور میت کو پوسٹ
مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کو سنگین جرم کے طور پر لیا جا
رہا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی اور گرفتاری کیلئے
کارروائی جاری ہے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے