ناسک کے شرن پور روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ، عوام میں خوف
ناسک کے شرن پور روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ، عوام میں خوف ناسک، 4 نومبر (ہ س)۔ ناسک شہر کے شرن پور روڈ علاقے میں تبت مارکیٹ اور بیتھل نگر کے قریب رات گئے ایک مسلح گروہ کی فائرنگ اور توڑ پھوڑ کے واقعے نے شہریوں کو خوفزدہ
Minor culprit arrested in Chandni Mahal firing case


ناسک کے شرن پور روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ، عوام میں خوف

ناسک، 4

نومبر (ہ س)۔ ناسک شہر کے شرن پور روڈ

علاقے میں تبت مارکیٹ اور بیتھل نگر کے قریب رات گئے ایک مسلح گروہ کی فائرنگ اور

توڑ پھوڑ کے واقعے نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا۔ اچانک ہونے والی فائرنگ اور ہنگامہ

آرائی کے باعث مارکیٹ اور اطراف کے علاقوں میں کشیدگی پیدا ہو گئی اور دکانداروں

نے اپنے کاروبار بند کر دیے۔

موصولہ

اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد، جن کا تعلق ایک مقامی سرائے سے بتایا جا رہا ہے،

تبت مارکیٹ پہنچے اور ماحول میں خوف پھیلانے کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔ اس کے بعد یہ

گروہ چاقوؤں اور پستولوں سے مسلح ہو کر بیتھل نگر میں داخل ہوا اور دو رکشوں اور ایک

موٹر سائیکل کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا، جس کے بعد وہ موقع سے رفو چکر ہو گئے۔

واقعے کی

اطلاع ملتے ہی سرکار واڑہ پولیس نے علاقہ گھیر کر تفتیش شروع کر دی جبکہ فرانزک ٹیم

کو بھی شواہد محفوظ کرنے کیلئے طلب کیا گیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ ملوث افراد کی

شناخت کیلئے ہر زاویے سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں

لایا جائے گا۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande