سپریم کورٹ نے یوپی میں ماب لنچنگ متائثرہ کے لیے معاوضہ کی عرضی خارج کی۔
نئی دہلی، 3 نومبر (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ماب لنچنگ کے متاثرین کو معاوضہ دینے کی درخواست کو خارج کر دیا ہے۔ جسٹس جے کے مہیشوری کی سربراہی والی بنچ نے جمعیۃ علماء ہند کی عرضی کو خارج کر دیا۔ سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم میں مد
ماب لیچنگ


نئی دہلی، 3 نومبر (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ماب لنچنگ کے متاثرین کو معاوضہ دینے کی درخواست کو خارج کر دیا ہے۔ جسٹس جے کے مہیشوری کی سربراہی والی بنچ نے جمعیۃ علماء ہند کی عرضی کو خارج کر دیا۔

سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا، جس نے عرضی گزار کو معاوضے کے لیے ریاستی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ ہجومی تشدد کے ہر واقعے کے حقائق مختلف ہوتے ہیں، اس لیے وہ مفاد عامہ کے تمام مقدمات کی نگرانی نہیں کر سکتی۔

جمعیت نے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحسین پونا والا کیس میں سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل عمل کیا جائے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande