
نئی دہلی، 3 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع میں ہونے والے حادثے میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ ضلع رنگاریڈی میں پیش آنے والا حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ وزیر اعظم نے اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے ہر ایک کو دو-دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد