کٹھوعہ اور سانبہ پولیس نے پانچ منشیات اسمگلروں کو گرفتار کیا
جموں 3 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع میں منشیات کے خلاف بڑی کارروائیاں انجام دیتے ہوئے پانچ اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ہیروئن برآمد کی ہے۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق پہلی کارروائی ضلع کٹھوعہ کے بلاور علاقے کے
کٹھوعہ اور سانبہ پولیس نے پانچ منشیات اسمگلروں کو گرفتار کیا


جموں 3 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع میں منشیات کے خلاف بڑی کارروائیاں انجام دیتے ہوئے پانچ اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ہیروئن برآمد کی ہے۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق پہلی کارروائی ضلع کٹھوعہ کے بلاور علاقے کے فنتر مقام پر عمل میں لائی گئی۔ دورانِ چیکنگ ایک مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ دیا گیا، تاہم سواروں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے تعاقب کر کے گاڑی کو قابو میں لیا اور تلاشی کے دوران 8.18 گرام ہیروئن برآمد کی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ستیش کمار کھجوریہ اور ببّو سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے گاڑی اور دو موبائل فون بھی ضبط کر لیے۔

اسی طرح دوسری کارروائی کے دوران پولیس نے بیریان پٹّن علاقے میں ایک شخص محمد انجم کو چیکنگ کے دوران 5.34 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کیا۔

ایک اور کارروائی ضلع سانبہ کے بڑی برہمنہ علاقے میں انجام دی گئی، جہاں پولیس نے ایک موٹر سائیکل کو روک کر تلاشی لی۔ موٹر سائیکل سوار منیش کمار اور اس کے ساتھی اسلم چودھری کے قبضے سے 5.62 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان کے نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف مہم کو مزید تیز کیا جا رہا ہے تاکہ معاشرے کو اس سے پاک کیا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande