
جموں, 3 نومبر (ہ س)۔ ڈوڈہ پولیس نے چوری کی وارداتوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس نے صرف چند گھنٹوں میں چوری کا کیس حل کر کے ڈیڈھ لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کرلیا اور ملزم کو گرفتار کیا۔
تفصیلات کے مطابق، یکم نومبر کو پولیس پوسٹ ڈی ایچ ڈوڈہ کو بشیر احمد ولد مراد سکنہ اکرم آباد کی جانب سے شکایت موصول ہوئی کہ 31 اکتوبر کی رات نامعلوم چوروں نے اس کے مکان سے قیمتی سامان چرا لیا۔ پولیس نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر نمبر 249/2025 زیر دفعات 305/329 بی این ایس درج کی اور تحقیقات کا آغاز کیا۔
ایس ایس پی ڈوڈہ سندیپ مہتا کی ہدایت پر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ۔پولیس نے مستعدی اور جدید تکنیکی ذرائع کے استعمال سے کم وقت میں ہی ملزم سہرب حسین ولد محمد شریف سکنہ اکرم آباد کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے انکشاف پر چوری شدہ سامان، جس میں تین ڈمپر رمز اور کلچ پلیٹس شامل تھیں، برآمد کرلیا گیا جن کی مالیت تقریباً ڈیڈھ لاکھ روپے ہے۔پولیس نے کہا کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مقامی عوام نے پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائی کی بھرپور تعریف کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر