
نئی دہلی، 24 نومبر (ہ س)۔
ہفتے کے پہلے کاروباری دن پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز ہرے نشان پر ہوا۔ دونوں بڑی مارکیٹ انڈیکس میں تیزی جاری رہی ۔ بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کاسینسیکس 86.16 پوائنٹس یعنی 0.10 فیصد بڑھ کر 85,318.08 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی نے بھی 28.00 پوائنٹس یا 0.11 فیصد اضافہ کرکے 26,096.15 پر تجارت کی۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج آئی ٹی اور بینکنگ اسٹاک زیادہ ٹریڈ کر رہے ہیں جبکہ انرجی اور آٹو اسٹاک کم ٹریڈ کر رہے ہیں۔ آئی ٹی اور بینکنگ اسٹاکس میں زبردست خرید اری نے مارکیٹ کے جذبات کو فروغ دیا، جس کے نتیجے میں ابتدائی تجارت میں انڈیکس میں اضافہ ہوا۔ اس کے برعکس، آٹو سیکٹر کے اسٹاکس دباو¿ میں رہے اور سرخ رنگ میں کھلے، جس نے سیکٹر وار رجحانات میں واضح تقسیم کا مظاہرہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ سرخ رنگ میں بند ہوئی۔ بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) سینسیکس 400.76 پوائنٹس یا 0.47 فیصد گر کر 85,231.92 پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 124.00 پوائنٹس یا 0.47 فیصد گر کر 26,068.15 پر بند ہوا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ