ایم پی کے ہردا میں ٹاور ویگن پٹری سے اتری۔ ممبئی-اٹارسی روٹ پر کئی ٹرینیں متاثر ہوئیں
ہردا، 23 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے ہردا میں ریلوے اسٹیشن پر ڈبل پھاٹک کے قریب اتوار کی صبح ڈاون ٹریک پر ایک ٹاور ویگن پٹری سے اتر گئی۔ اس واقعے کے سبب ممبئی سے اٹارسی کی جانب جانے والی کئی ٹرینیں متاثر ہو گئیں۔ ٹاور ویگن کے پٹری سے اتر جانے
ایم پی کے ہردا میں ٹاور ویگن پٹری سے اتری۔


ہردا، 23 نومبر (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے ہردا میں ریلوے اسٹیشن پر ڈبل پھاٹک کے قریب اتوار کی صبح ڈاون ٹریک پر ایک ٹاور ویگن پٹری سے اتر گئی۔ اس واقعے کے سبب ممبئی سے اٹارسی کی جانب جانے والی کئی ٹرینیں متاثر ہو گئیں۔ ٹاور ویگن کے پٹری سے اتر جانے کی وجہ سے ڈاون ٹریک پر ریل کی آمد و رفت مکمل طور پر معطل ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے کا تکنیکی عملہ موقع پر پہنچا اور مرمت کا کام شروع کر دیا۔ تقریباً ساڑھے 6 گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد ویگن کے پہیوں کو دوبارہ پٹری پر چڑھایا گیا۔

اطلاع کے مطابق، ہردا ضلع ہیڈ کوارٹر پر واقع ریلوے اسٹیشن پر اتوار کی صبح تقریباً 7.30 بجے ایک او ایچ ای ٹاور ویگن پٹری سے اتر گئی تھی۔ اس کی وجہ سے ممبئی سے اٹارسی جانے والی کئی ٹرینوں کا آپریشن متاثر ہوا۔ اس حادثے کے بعد ڈاون ٹریک پر چلنے والی کئی ٹرینوں کو ہردا اسٹیشن سے کچھ فاصلے پر روک دیا گیا۔ حادثے کے فوراً بعد ریلوے نے مرمت کا کام شروع کر دیا۔ جائے وقوعہ پر ریل بلاک لگا کر سی این ڈبلیو اٹارسی کی ٹیم ویگن کو ہٹانے پہنچی تھی۔ جے سی بی اور فرانا مشین سے کافی کوششوں کے باوجود ویگن نہیں اُٹھ سکی۔ جس کے بعد اٹارسی سے ہائیڈرولک مشین منگوائی گئی، جس کے ذریعے ویگن کو اٹھا کر پٹری پر چڑھایا گیا اور اس کے بعد ٹریک کو بحال کر دیا گیا ہے۔

ٹاور ویگن کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے ریلوے کے سینئر افسران سمیت تقریباً 100 اہلکار کام میں مصروف رہے۔ اس دوران، ڈاون کی سمت سے آنے والی ٹرینوں کو اپ ٹریک کے ذریعے نکالا گیا، جس کی وجہ سے اپ لائن پر چلنے والی ٹرینیں بھی متاثر ہوئیں۔ اس حادثے کے سبب ممبئی-ہاوڑہ میل، جنتا ایکسپریس، کشی نگر ایکسپریس سمیت ممبئی سے اٹارسی اور دہلی جانے والی 50 سے زیادہ ٹرینوں کو ہردا سے پہلے ہی مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا تھا۔

ریلوے حکام کے مطابق، چھوٹے اسٹیشنوں پر رکی ہوئی مسافر ٹرینوں میں بیٹھے لوگوں کے لیے پانی اور کھانے پینے کا انتظام کرایا گیا۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے اے ڈی آر ایم یوگیندر بگھیل نے بتایا کہ مرمت کا کام مکمل کرنے کے بعد ٹریک کو بحال کر دیا گیا ہے۔ (او ایچ ای) انسپکشن وہیکل کے پٹری سے اُترنے کے معاملے میں ایک جانچ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو جانچ کے بعد کارروائی کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande