
سلی گوڑی، 23 نومبر (ہ س)۔
سلی گوڑی میں کل دیر رات ایک خوفناک سڑک حادثہ میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت برج موہن پرساد (66)، ارون کمار گپتا (48) اور راج کمار گپتا (51) کے طور پر کی گئی ہے۔ تینوں مغربی سکم کے رہنے والے تھے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق یہ تینوں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گاڑی میں سلی گوڑی آئے تھے۔ شادی کے بعد وہ رات دیر گئے سکم لوٹ رہے تھے۔ جیسے ہی ان کی کار آٹھ میل کے قریب پہنچی، بنگال سفاری سے آگے، مخالف سمت سے آنے والا ایک تیز رفتار کارگو ٹرک ان کی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ واقعے میں تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بھکتی نگر تھانے کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، زخمیوں کو نکال کر سیوک روڈ پر واقع ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا، جہاں بعد میں تینوں کی موت ہوگئی۔ اس واقعہ کے بعد سلی گڑی میٹروپولیٹن پولیس ٹریفک ڈی سی پی قاضی شمس الدین احمد نے اتوار کی صبح جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ