صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے گرو تیغ بہادر جی کو ان کے 350 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 23 نومبر (ہ س): صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے گرو تیغ بہادر جی کے 350 ویں یوم شہادت کے موقع پر ہم وطنوں کے نام ایک پیغام جاری کیا اور انہیں عاجزانہ خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر نے کہا کہ گرو تیغ بہادر جی نے مذہب، انسانیت اور سچائی کے نظریات کی حف
صدر


نئی دہلی، 23 نومبر (ہ س): صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے گرو تیغ بہادر جی کے 350 ویں یوم شہادت کے موقع پر ہم وطنوں کے نام ایک پیغام جاری کیا اور انہیں عاجزانہ خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر نے کہا کہ گرو تیغ بہادر جی نے مذہب، انسانیت اور سچائی کے نظریات کی حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کی۔ ان کی ہمت، قربانی اور بے لوث خدمات سب کے لیے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرو تیغ بہادر جی کی تعلیمات ہمیں ہمیشہ عزم اور حوصلے کے ساتھ انصاف کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

صدر مملکت نے اہل وطن سے اپیل کی کہ اس موقع پر ہم سب کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ گرو تیغ بہادر جی کے دکھائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے ملک میں ہم آہنگی، خیر سگالی اور اتحاد کی اقدار کو مزید مضبوط کرنا چاہیے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande