ایل جی لداخ نے مرکزی وزیر سے ملاقات کی
لداخ ، 23 نومبر (ہ س)۔ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر برائے امورِ نوجوان و کھیل، ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے ملاقات کی اور لداخ میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی شمولیت میں اضافے اور عالمی معیار کی اسپورٹس انفراسٹرکچر کی ت
Ladakh lg


لداخ ، 23 نومبر (ہ س)۔

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر برائے امورِ نوجوان و کھیل، ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے ملاقات کی اور لداخ میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی شمولیت میں اضافے اور عالمی معیار کی اسپورٹس انفراسٹرکچر کی ترقی سے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران ایل جی نے وزیر موصوف کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔

کویندر گپتا نے لداخ کی تیزی سے اُبھرتی ہوئی شہرت کو بطور ونٹر اسپورٹس منزل اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2024 اور 2025 کے کھیلوں کی شاندار میزبانی کے بعد خطہ اب بڑے اسپورٹس ایونٹس کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل ویدر این ڈی ایس آئس ہاکی رِنک کی تکمیل کے بعد لداخ میں اب پورے سال آئس اسپورٹس سرگرمیاں ممکن ہو گئی ہیں، جب کہ پہلے یہ سرگرمیاں صرف دو ماہ تک محدود رہتی تھیں۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز (آئس ایونٹس) کے چھٹے ایڈیشن کو جنوری 2026 میں لداخ کو الاٹ کیا جائے تاکہ خطے کی تیاری اور صلاحیت کو مزید تقویت مل سکے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے لیہہ میں ہائی آلٹی ٹیوڈ نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس کے قیام کی جلد منظوری پر بھی زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ لداخ کی قدرتی اونچائی کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے انتہائی موزوں ہے، اور اس سے قومی سطح کے ایتھلیٹس کی تیاری میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ان کے مطابق اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ریجنل سینٹر چندی گڑھ، نے حال ہی میں لیہہ کا دورہ کرکے اعلیٰ حکام کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی ہے۔ ایل جی نے جاری پروجیکٹس کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی، جن میں لیہہ کے این ڈی ایس اسٹیڈیم میں جم/فٹنس سنٹر شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے لیے منظور شدہ رقم مکمل طور پر خرچ کی جا چکی ہے اور باقی کاموں کی تکمیل کے لیے اضافی فنڈز کی ضرورت ہے تاکہ اس سہولت کو مکمل طور پر فعال بنایا جا سکے۔

کویندر گپتا نے لداخ میں کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسی لینس کے قیام پر وزارتِ کھیل کا شکریہ بھی ادا کیا، جو ایتھلیٹکس، باکسنگ اور تیراندازی کے شعبوں میں ترقیاتی سرگرمیاں کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مرکز اسپِتک میں قائم نئے اوپن اسٹیڈیم میں فعال ہو چکا ہے اور مقامی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی تلاش اور تربیت کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے۔مرکزی وزیر کھیل نے لداخ میں کھیلوں اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande