مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں سڑک کے کنارے کھڑے نوجوانوں کو بس نے ٹکر ماری، 4 افراد کی موت
ساگر، 23 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں ریہلی تھانہ علاقے کے تحت گرام اننت پورہ کے قریب اتوار کے روز ایک بس نے سڑک کنارے کھڑے 4 نوجوانوں کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں چاروں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور لا
حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر جمع ہجوم


ساگر، 23 نومبر (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں ریہلی تھانہ علاقے کے تحت گرام اننت پورہ کے قریب اتوار کے روز ایک بس نے سڑک کنارے کھڑے 4 نوجوانوں کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں چاروں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس نے بس کو ضبط کر لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق، چاروں نوجوان گرام اننت پورہ سے سمریا ہرّا کھیڑا جانے کے لیے راستے میں سڑک کے کنارے کھڑے تھے۔ اسی اثنا میں سمریا سے دموہ جارہی ایک نجی ٹریولز کی بس نے انہیں ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ نوجوان اُچھل کر کافی دور جا گرے اور ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت شیوم (18) ولد رام چرن پال، ستیَم (17) ولد رام چرن پال، پرشو عرف پرشانت (14) ولد کھمان پال اور امیش (16) ولد چیتو پال، ساکن گرام اننت پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں ستیَم اور شوم سگے بھائی تھے، جبکہ پرشانت اپنے خاندان کا اکلوتا بیٹا تھا۔ چاروں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے بس کو قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کو جانچ میں لیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی دیوری کے رکن اسمبلی برج بہاری پٹیریا جائے وقوعہ پر پہنچے۔ انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں دلاسہ دیا۔ رکن اسمبلی پٹریا نے بتایا کہ وہ بنڈا میں وزیر اعلیٰ کے پروگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے، لیکن واقعے کی خبر ملتے ہی وہیں سے واپس لوٹ کر موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی خاندان کے 4 بچوں کی یہ دردناک موت انتہائی غم انگیز ہے۔ متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ وہ وزیر اعلیٰٰ کو خط لکھ کر مرنے والوں کے اہل خانہ کو امدادی رقم دینے کا مطالبہ کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande