اختراع پر مبنی معیشت کی طرف بڑھ رہا ہے ہندوستان: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
نئی دہلی، 23 نومبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع ہندوستان کی ترقی کے سفر کے اہم ستون بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت کم وقت میں یہ ادارہ ملک کے سائنسی میدان میں نئی شن
اختراع پر مبنی معیشت کی طرف بڑھ رہا ہے ہندوستان: ڈاکٹر جتیندر سنگھ


نئی دہلی، 23 نومبر (ہ س)۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع ہندوستان کی ترقی کے سفر کے اہم ستون بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت کم وقت میں یہ ادارہ ملک کے سائنسی میدان میں نئی شناخت اور نئی توانائی کا مرکز بن گیا ہے۔

اکیڈمی آف سائنٹفک اینڈ انوویٹیو ریسرچ (ایکس آئی ایس آئی آر) کے نویں کانووکیشن میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 2023 میں شروع کیا گیا آئی-پی ایچ ڈی پروگرام، ایک تعلیمی ماڈل ہے جو تخیل، اختراع اور صنعت کو تحقیق سے براہ راست جوڑتا ہے۔آئی-پی ایچ ڈی میں آئی نہ صرف صنعت بلکہ تخیل اور اختراع کی بھی علامت ہے۔ ہر محقق کو ایسی ٹیکنالوجیز تیار کرنی ہوں گی جو تحقیق کو صنعت، معاشرے یا اسٹارٹ اپ سے جوڑیں۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ صرف ایک دہائی میں اکیڈمی آف سائنٹفک اینڈ انوویٹیو ریسرچ ملک میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے سائنسی اداروں میں سے ایک بن گیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ میں تقریباً سات ہزار طلباء اور تین ہزار سے زائد سائنس داں 79 کیمپسز میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انسٹی ٹیوٹ ایک مشترکہ قومی یونیورسٹی ہوگی جس میں سی ایس آئی آر،آئی سی ایم آر،ڈی ایس ٹی،آئی سی اے آر اور ایم او ای ایس جیسے قومی سائنسی اداروں کو اکٹھا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان تیزی سے اختراع پر مبنی معیشت کی طرف بڑھ رہا ہے۔ آنے والے سالوں میں، ملک کی اقتصادی ترقی سائنس، ٹیکنالوجی اور صنعت پر مبنی ہوگی، اور اکیڈمی کے محققین اس تبدیلی کے اہم محرک ہوں گے۔

چانسلر پروفیسر پی بلرام، نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے۔ پال، سی ایس آئی آر کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر این کلیسیلوی، اور بہتسی دیگر اہم شخصیات تقریب میں موجود تھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande