حماس کی امریکہ کو جنگی بندی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی
تل ابیب،23نومبر( ہ س)۔غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کے جاری رہنے کے ساتھ ” العربیہ/ الحدث “ کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حماس نے امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف اور امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر کو آگاہ کیا ہے کہ معاہدہ ختم ہو گیا ہے ا
حماس کی امریکہ کو جنگی بندی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی


تل ابیب،23نومبر( ہ س)۔غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کے جاری رہنے کے ساتھ ” العربیہ/ الحدث “ کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حماس نے امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف اور امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر کو آگاہ کیا ہے کہ معاہدہ ختم ہو گیا ہے اور وہ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا کہ تحریک حماس نے وٹکوف کو بتایا ہے کہ جنگ بندی دونوں اطراف سے ہونی چاہیے۔ حماس نے زور دیا کہ غزہ لبنان نہیں ہو گا۔ یہ معلومات اس وقت سامنے آئیں جب ” العربیہ/ الحدث “ کے نامہ نگار نے بتایا کہ اسرائیلی افواج نے آج غزہ پر کئی فضائی حملے کیے جس سے غزہ میں 10 افراد شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے حماس کے اہداف پر اس وقت بمباری کی جب ایک مسلح شخص نے اس کے فوجیوں پر فائرنگ کی تھی۔

حماس نے ہفتہ کو اس سے قبل ثالثوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیل پر دباو¿ ڈالیں تاکہ اسے جنگ بندی کے معاہدے پر عمل کرنے کا پابند بنایا جائے۔ تحریک نے ایک پریس بیان میں وضاحت کی کہ اسرائیل روزانہ ییلو لائن کو ہٹانا اور پٹی کے اندرونی علاقوں میں مغرب کی طرف پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے جس سے نئی اجتماعی نقل مکانی ہوئی ہے۔ حماس نے اسے معاہدے کی شقوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔حماس نے مزید کہا کہ منظم خلاف ورزیوں کے نتیجے میں گزشتہ دنوں کے دوران سینکڑوں افراد شہید ہوگئے ہیں جو فضائی حملوں اور من گھڑت بہانوں کے تحت جاری قتل و غارت گری کا نتیجہ ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج اپنی پسپائی کی لائنوں کو ان نقشوں کے خلاف تبدیل کر رہی ہے جن پر پہلے اتفاق کیا گیا تھا۔ تحریک حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے کسی بھی ایسی نئی حقیقت کو مسلط کرنے کی کوششوں کو مسترد کر دیا جو طے شدہ مفاہمت کے خلاف ہو۔ حماس نے ثالثوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری مداخلت کریں اور ان خلاف ورزیوں کو فوراً روکنے کے لیے دباو¿ ڈالیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande