پاکستان کے سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات کاانتقال
نئی دہلی ،23نومبر (ہ س )۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات لاہور میں انتقال کر گئے، خاندانی ذرائع کے مطابق خضر حیات کچھ عرصے سے علیل تھے اور ان کی عمر 86 برس تھی۔خضر حیات نے پاکستان ریلویز کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھی
پاکستان کے سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات کاانتقال


نئی دہلی ،23نومبر (ہ س )۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات لاہور میں انتقال کر گئے، خاندانی ذرائع کے مطابق خضر حیات کچھ عرصے سے علیل تھے اور ان کی عمر 86 برس تھی۔خضر حیات نے پاکستان ریلویز کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی، وہ 70 کی دہائی میں امپائرنگ کی طرف آئے۔ ٹیسٹ، ون ڈے اور ڈومیسٹک میچز میں امپائرنگ کی۔

خضر حیات نے 34 ٹیسٹ اور 57 ون ڈے انٹرنیشنل میچز سپروائز کیے جبکہ تین ورلڈکپ کے میچز میں بھی امپائرنگ کی۔خضر حیات امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

محسن نقوی نے امپائرنگ کے شعبے میں خضر حیات مرحوم کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خضر حیات کے میچز کے دوران فیصلوں کی دنیا معترف تھی۔

محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ امپائرنگ ہمیشہ خضر حیات کی احسان مند رہے گی، ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande