
گوہاٹی، 23 نومبر (ہ س)۔
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ گوہاٹی کے برساپارا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 489 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا ۔اس اننگ میں افریقہ کے لئے سینورن متوسامی نے 206 گیندوں پر 109 رنز کی شاندار سنچری اسکور کی، جو ان کی پہلی ٹیسٹ سنچری ہے۔ بھارت کی جانب سے اسپن بولر کلدیپ یادو نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں۔
اتوار کو، جنوبی افریقہ نے کل (ہفتہ) کے اسکور 247/6 سے دوبارہ کھیل شروع کیا۔ سینور ن متھوسامی اور کائل ویرین نے شاندار بلے بازی کی۔ دونوں بلے بازوں نے دوسرے دن کے پہلے سیشن میں کوئی وکٹ نہیں گرنے دیا اور ٹیم کا اسکور 300 سے آگے لے گئے۔چائے کے وقفے کے بعد ہندوستانی اسپنر رویندر جڈیجہ نے کائل ویرائن کو آؤٹ کر کے شراکت داری توڑ دی۔ ویرائن 45 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ متھوسامی نے دوسرے سرے سے اپنی اننگز کو جاری رکھا، اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔ متھوسامی نے مارکو جانسن کے ساتھ شراکت میں اسکور کو 400 سے آگے پہنچا دیا۔
محمد سراج نے متھوسامی کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو ایک اہم پیش رفت فراہم کی۔ متھوسامی 206 گیندوں پر 109 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جس میں 10 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ فاسٹ باؤلر جسپریت بمر ہ نے سائمن ہارمر کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو ان کی نویں وکٹ دلائی۔ سائمن نے پانچ رنز بنائے۔ اس کے بعد کلدیپ یادو نے مارکو جانسن کو آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ جانسن نے 91 گیندوں پر 93 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور سات چھکے شامل تھے۔ کیشو مہاراج 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل ہفتے کے روز ایڈن مارکرم اور ریان رکلٹن نے ٹھوس آغاز فراہم کیا تھا۔ مارکرم نے 38 اور رکلٹن نے 35 رنز بنائے۔ کپتان ٹیمبا باوما 92 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ اس کے بعد ٹرسٹن اسٹبس نے چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 49 رنز بنائے، ویان مولڈر نے 13 اور ٹونی ڈی جیورجی نے 28 رنز بنائے۔
ہندوستان کی جانب سے اسپنر کلدیپ یادو نے چار جبکہ جسپریت بمراہ، محمد سراج اور رویندر جڈیجہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقہ کو دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کولکاتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں افریقی ٹیم نے بھارتی ٹیم کو 30 رنز سے شکست دے دی تھی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ