امیٹھی ضلع میں ریلوے پٹریوں کے پاس سے ملی ایک نوجوان کی لاش
امیٹھی، 23 نومبر (ہ س)۔ امیٹھی ضلع کے پپر پور تھانہ علاقے میں درگاپور ریلوے کراسنگ کے قریب اتوار کو ایک نامعلوم شخص کی لاش ملنے سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ علاقے کے لوگوں سے اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں ل
امیٹھی ضلع میں  ریلوے پٹریوں کے پاس سے ملی ایک نوجوان کی لاش


امیٹھی، 23 نومبر (ہ س)۔ امیٹھی ضلع کے پپر پور تھانہ علاقے میں درگاپور ریلوے کراسنگ کے قریب اتوار کو ایک نامعلوم شخص کی لاش ملنے سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ علاقے کے لوگوں سے اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کردی۔

تفتیش کے دوران متوفی کی شناخت رنکو ولد رام پال کے طور پر ہوئی ہے جو شیو گڑھ تھانہ سلطان پور ضلع کا رہنے والا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ نوجوان کی موت ٹرین کی زد میں آکر ہوئی۔ پولیس کے مطابق متوفی ذہنی طور پر غیر مستحکم تھا جس کی وجہ سے شبہ ہے کہ وہ اکیلا ہی ریلوے لائن پر پہنچا۔

امیٹھی پولس سرکل آفیسر منوج کمار مشرا نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی، لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا، شناخت کا عمل مکمل کیااور اسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ گھر والوں کو مطلع کر دیا گیا ہے اور معاملے کی گہرائی سے چھان بین کی جا رہی ہے۔ فی الحال پولیس تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کرنے میں مصروف ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande