
جموں، 23 نومبر (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں ایک اگنی ویر اہلکار مبینہ طور گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی شناخت اگنی ویر دیپک سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ واقعہ پولیس اسٹیشن مینڈھر کی حدود میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ گولی لگنے کا یہ واقعہ خودکشی ہے یا سروس ہتھیار سے غلطی سے فائر ہونے کا نتیجہ۔انہوں نے کہا کہ تفصیلی انکوائری شروع کر دی گئی ہے، اور جیسے ہی تحقیقات آگے بڑھیں گی مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر